اسلام آباد (جیوڈیسک) نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں وہ خلائی مخلوق کے ساتھ ہیں یا امپائر کی انگلی کے ساتھ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں میلکم ایکس کے مقولے ’جو کسی بات کے لیے کھڑا نہیں ہوتا ہر چیز کے لیے گرتا ہے‘ کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ تمام پاکستانیوں کے لئے پیغام ہے جو 25 جولائی کے تاریخی انتخاب میں ووٹ نہ دینے کا ارادہ کئے ہوئے ہیں۔
جس پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نوازنے جواب میں کہا کہ آپ کس چیز کے لیے کھڑے ہیں، خلائی مخلوق، سازشوں، امپائر کی انگلی، صادق سنجرانی، ڈکٹیشن، اسپانسر کیے ہوئے دھرنوں یا سیاست کے لیے۔