پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں آج غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب وزیرا علی ہاؤس میں منعقد ہوگی جس میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان شرکت کریں گے ۔
تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے مطابق آج دن ڈیڑھ بجے اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوگی ۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان 45 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب مین مہمان خصوصی ہوں گے ۔
وزیر اعلی ہاؤس میں ہونےوالی تقریب میں نئے جوڑوں کو سلامی بھی دی جائے گی جبکہ دو ، دو لاکھ روپے فی جوڑے کو دیا جائے گا۔ شادی کے اخراجات پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان خود برداشت کریں گے دلہنوں کا تعلق پشاور، مردان اور نوشہرہ کے غریب خاندانوں سے ہے۔