عمران خان جلسوں میں بازاری زبان استعمال کرتے ہیں: شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات صرف جھوٹ کا پلندہ ہیں اور وہ عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مثال سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی کی طرح ہے۔

عمران خان پیپلز پارٹی کی قیادت کو اس لئے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے حکومت گرانے اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے میں ان کا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسے جلوسوں میں بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں۔ اقتدار کی ہوس نے عمران کو اندھا کر دیا ہے۔