لاہور (جیوڈیسک) ون ڈے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق کپتان عمران خان نے مسئلے کا حل بتا دیا۔
ایک انٹرویو میں ورلڈ کپ فاتح کپتان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق ٹیسٹ کے کامیاب کھلاڑی ہیں ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتے۔ اگر مصباح الحق پاکستان کو ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بنا سکتے ہیں ون ڈے ٹیم کو بھی اوپر لے جا سکتے ہیں۔ مصباح الحق نے ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ون ڈے فارمیٹ کو خیر باد کہا۔
بیالیس سالہ مصباح الحق نے پاکستان کی ستاسی ون ڈے میچز میں قیادت کی ۔ ان کی کپتانی میں گرین شرٹس کو تینتیس میچز میں شکست اور اکیاون میں فتح ملی۔ کامیابی کا تناسب تریپن فیصد رہا۔