راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی کے صدر نوید افتخار چودھری نے مری سے احتشام الحق عباسی،عدنان مرتضی عباسی ،مراد عباسی،شجاع عباسی کی قیادت میں آنے والے وفد سے شمالی پنجاب پی ٹی آئی کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کر کے در اصل ان کارکنوں کی عزت افزائی کی ہے جو عمران کے مشن کے لئے جانیں لڑا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا اکیسویں صدی میں لوگ علاقائیت زبان اور برادری کے نام پر سیاست کر رہے ہیں ایسے لوگ عمران خان کے مشن کے دشمن ہیں۔وفد انہیں راولپنڈی ڈویزن انصاف یوتھ ونگ کا صدر منتحب ہونے پر مبارک باد دینے آیا تھا۔
اس سے پہلے کوٹلی ستیاں اور ڑاولپنڈی کی دیگر تحصیلوں سے آئے ہوئے وفود نے نوید افتخار چودھری کو مبارک باد دئے اور پھولوں کے دستے پیش کئے۔یاد رہے پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی جنرل سیکریٹری عطاء اللہ شادی خیل ساجد قریشی ملک محسن نے نوید افتخار کی ماضی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے یوتھ ونگ کا صدر نامزد کیا ہے۔
نوید افتخار نے ملک عظیم ہارون ہاشمی سردار ناصر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔