لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دورہ ملتان اور مظفرگڑہ منسوخ کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج ملتان اور مظفر گڑھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا، تاہم، پارٹی مصروفیات اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے باعث عمران خان نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف 23 ستمبر کو ملتان اور مظفر گڑھ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کریں گے۔ عمران خان سیلاب کے باعث جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے بھی ملاقات کریں گے۔