لاہور: عمران خان کی نوازشریف کیخلاف تحریک کے توڑکے لئے مسلم لیگ ن کے ایم این ایزنے کارکنوں میں اپنے ناموں کی نمبرپلیٹیں بانٹنا شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہ اگست میں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے خاص طورپر عمران خان کی اپنے کارکنوں کو 7 اگست سے پاناما لیکس پر فیصلہ کن تحریک شروع کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے،جس پر مسلم لیگ ن کے ایم این ایزنے بھی اپنے عام کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے اور تحریک انصاف کے لانگ مارچ کوروکنے کے لئے تھوک کے حساب سے گاڑیوں کی نمبرپلیٹیں بانٹنا شروع کردی ہیں۔
جس پر مسلم لیگ ن کے کارکن پھولے نہیں سما رہے کہ کم ازکم اب ان کی گاڑیوں پر بھی ایم این اے کی نمبر پلیٹ لگ چکی ہیں۔خدشہ ہے کہ عمران خان کی تحریک کو روکنے کے لئے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کومتحرک کرنے سے تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔