پاکپتن (جیوڈیسک) وزیر مملکت پا نی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں، حکو مت چند سال میں ملک کو بجلی بحران سے نجا ت دلا دیگی اورعوام سے کئے تمام وعدے پورے کئے جائینگے۔
انکا کہناتھا کہ حکومت ہر شعبے میں ترقی کی خواہاں ہے اوراس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، عمران خا ن جیسے چند لوگ معیشت کیخلا ف انتہا پسندی کر کے ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں، شیخ رشید بھی علی بابا چالیس چوروں کیسا تھ ملکر پاکستان کی تر قی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔
عابد شیرنے مزید کہاکہ عمران خان کے سونامی کو فیصل آباد میں دفن کر دینگے۔