لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دھرنے کا آغاز اس وقت کیا گیا جب پاک فوج آپریشن میں مصروف ہے۔ جلاؤ گھیراؤ ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ہے۔ ترجمان حکومت پنجاب زعیم قادری نے کہا ہے کہ چند سو بلوائی ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کے حقوق سلب نہیں کر سکتے۔
لوگوں نے ہڑتال کو مسترد کر دیا ہے۔ مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ٹائر جلا کر شہریوں کے راستے بلاک کرنے سے پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج بےنقاب ہو گیا۔