لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کا نواز شریف سے استعفیٰ لینے کا طریقہ کارکامیاب نہیں ہو گا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک میں مڈٹرم انتخابات نہیں چاہتی مگر قوم اور ہم حکومت کی کارکردگی سے مایوس ضرور ہیں تحریک انصاف استعفوں میں سنجیدہ ہے تو آئینی طریقہ کار اختیار کرے پھر استعفے قبول ہو جائیں گے مگر لگتا ہے کہ تحریک انصاف والے صرف باتیں کر رہے ہیں وہ استعفے دینا نہیں چاہتے۔