لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے انچارج مصطفیٰ عزیزآبادی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بیہودہ، شرمناک اور غلیظ گفتگو کی۔
جوگفتگوعمران خان نےکی وہ آج پوری دنیا نے سنی۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ عزیزآبادی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے کردار پر عدالت کا فیصلہ موجود ہے۔
پوری دنیا کو معلوم ہے کہ عمران خان کا اپنا ذاتی کردار کیا ہے،عمران خان کے کردار کے بارے میں ان کے قریبی لوگ زیادہ جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف بھائی کی ذات پرانگلی اٹھائی، ہمیں پتا ہے یہ سب کچھ کیوں کیا جا رہا ہے۔
عمران خان جیسے لوگ سیاست میں ہوں گے پاکستان سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ مصطفیٰ عزیزآبادی کا کہنا تھا کہ عمران خان الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، عمران خان نے خود پولیس پر حملہ کر کے ملزمان کو چھڑایا اور بنی گالا لے کر گئے۔