اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حینف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا ہے۔
حنیف عباسی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے اپنے اسلام آباد دھرنوں کے دوران کی گئی تقریروں میں انہیں منشیات فروش اور دیگر تضحیک آمیز القابات سے نوازا۔
حینف عباسی کا مؤقف ہے کہ اس طرح ان کی شہرت متاثر ہوئی اور وہ ذہنی اذیت کا شکار ہوئے۔ حنیف عباسی کے وکیل غلام مصطفیٰ قدوال ایڈووکیٹ کے ذریعے ایک ارب ہرجانے کا نوٹس عمران خان کو بھجوایا گیا ہے۔
ن لیگ رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف دو ہفتوں میں معافی مانگیں یا ایک ارب روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔