لاہور (جیوڈیسک) ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان 14 اگست کے بعد سیاسی عمل کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔
عمران خان آپریشن ضرب عضب کے بعد ریاستی اداروں کیخلاف ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت کنٹینر سے کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحافت کے مقدس پیشے پر عمران خان کے الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔عمران خان کے کنٹینر سے کسی شخص کی عزت محفوظ نہیں رہی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان پی ٹی وی پر حملے کے ملزم ہیں۔ انہوں نے حملے کی مبارکباد بھی قبول کی تھی۔