عمران خان نے مختلف تنظیموں سے 500 مسلح افراد مانگے ہیں: دانیال عزیز کا الزام

Danial Aziz

Danial Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں ایک بار پھر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر مملکت طارق فضل چودھری نے کہا عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی بیماری ہے اور اس وقت عمران خان ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہماری حکومت کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی جبکہ وزیراعظم کی ہیلتھ کارڈ اسکیم کامیابی سے جاری ہے اور آج بھی وزیراعظم نے رحیم یار خان میں مستحک لوگوں میں ہیلتھ کارڈز تقسیم کئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ماضی میں آگاہ کیا تھا کہ پی ٹی آئی اسلحے کی تلاش میں ہے اور مسلح افراد کیلئے مختلف تنظیموں سے رابطہ کر رہی ہے۔

دانیال عزیز نے الزام لگایا کہ عمران خان نے دھرنے کیلئے مختلف تنظیموں سے 500 مسلح افراد مانگے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جہادی تنظیموں سے وابستگی نئی نہیں ہے۔ کہتے ہیں عمران خان کا نام طالبان خان میں نے نہیں ڈالا تھا ان کا لہجہ پوری دنیا کے سامنے ہے۔