عمران خان دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے گریبان میں جھانکیں۔ رانا بابر حسین

Lahore

Lahore

لاہور (جی پی آئی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے گریبان میں جھانکیں، وہ سوچیں کہ ملک کے لئے وہ کیا کرہے ہیں۔عمران خان کی سیاست ختم ہوچکی ہے اور اب وہ اپنی سیاست زندہ کرنے کے لئے دوسروں پر تنقید کررہے ہیں سیلاب متاثرین ان کا انتظار کرتے رہے مگر وہ ان کی مدد کو نہ آئے اور اپنی سیاست میں مصروف رہے۔

مسلم لیگ ن نے مشکل وقت میں ان متاثرین کو سہارا دیا اور ابھی تک ان کے لئے ریلیف کے پروگرام شروع کئے ہوئے ہیں۔ جن علاقوںمیں ابھی تک پانی کھڑاہے وہاں پر فی الفور نکاسی کا انتظام کیاجائے اوروبائی امراض کی روک تھام کے لئے ایسے علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کرنے کا کام جاری رکھاجائے انہو ںنے کہاکہ نقصانات کے سروے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہو گا۔

سیلاب زدگان کو ایک شفاف اور فول پروف نظام کے ذریعے مالی امداد کی ادائیگی کی جا رہی ہے کوئی حقدار اپنے حق سے محروم نہیں رہے گاہ پر گامزن ہوگا سیلاب سے متاثرہ افراد تک ہم خود پہنچ رہے ہیں۔