عمران خان پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، اللہ رکھا چوہدری

Lahore

Lahore

لاہور: مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، وہ اپنے جلسوں میں تحریک پاکستان کے کارکنوں کی خدمات کاتذکرہ کیوں نہیں کرتے، مسلم لیگ(ن) کا ایک ایک کارکن اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی میں وطن عزیز کو قائد ملت کے تصور کے مطابق تعمیر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) برصغیر میں ایک آزاد مسلم مملکت کے قیام کی جد وجہد کرنے والے قائدین کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی. پاکستان کے حصول کے لئے شہید ملت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. پاکستان مسلم لیگ(ن) شہید ملت لیاقت علی خان کی جدوجہد آزادی کی حقیقی تعبیر کے لئے کوشاں ہے. شہید ملت کے خون کے ایک ایک قطرے کو رہنمائی کا ذریعہ بنائیں گے. مسلم حصول پاکستان کے لئے لیاقت علی خان کی قربانیاں اور جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہیں. شہید ملت نے جس طرح تن من اور دھن کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا اور تحریک پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کیا اس کی مثال تاریخ کے اوراق میں بہت کم نظر آتی ہے۔

بر صغیر کے مسلمانوں کے لئے خان لیاقت علی خان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی. دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت کے حصول کے لئے شہید ملت اور ان کے خاندان کی قربانیاں ہندوستان کے مسلمانوں کی آزادی کا سبب بنیں اور آج دنیا میں پاکستانی سر فخر سے بلند کر کے چلتے ہیں۔