کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج (جمعے کو) اسلام آباد میں طلب کر لیا۔
اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو ملک کی سیاسی صورت حال اورحکومتی ردعمل کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنمااسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ آئندہ اجلاس میں شرکت کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔