کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہا کہ فیصل آباد اور کراچی کے بعد آج زندہ دلان لاہور بھی نواز شریف کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے ،عوام کا تاریخی احتجاج تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا عمران خان عوام کی آواز بن چکے ہیں اگر حکمرانوں نے عوام کی آواز کو دبایا تو انقلاب برپا ہوگا آج لاہور کی شاہراہوں پر عوام کا سمندر تخت لاہور کو بہا لے جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے اپنی رہائش گاہ شیرازی ہائوس میں تحریک انصاف کے تحت 18دسمبرکو ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی تیار کرنے کے حوالے سے رہنمائوں اور کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا
احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ عوام بیدار ہوچکی ہے نواز شریف اور اصف علی زرداری کی پارٹنر شپ توڑ کر عوام کو ظلم اور کرپشن سے نجات دلا کر با اختیار بنا ئے گے۔احسان شاہ شیرازی نے تحریک انصاف کے کارکنان پر زور دیا کہ وہ شہر کے چپے چپے میں عوامی رابطے کو مضبوط بنا ئیں اور ظالم و غاضب حکمرانوں کے خلاف عوام کو آگاہ کریں انہوں نے 12 دسمبر کو منظم انداز میں احتجاج اور دھرنے پر کراچی کے غیور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اہلیان کراچی نے ثابت کردیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر عمران خان کی قیادت میں متحد ہیںتحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں۔