لاہور (جیوڈیسک) نعیم الحق نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے ترجمان ہیں، عمران خان کے ذاتی معاملات پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے۔
ریحام خان اور نکاح خواں مفتی سعید دونوں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ نکاح اکتیس اکتوبر دو ہزار چودہ کو ہوا تھا۔ یاد رہے کہ یہ وہی نعیم الحق ہیں جنہوں نے کپتان اور ریحام کی طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب عمران خان اور ریحام خان کے خفیہ نکاح کے بعد نکاح کے فوٹو سیشن کو علماء کرام نے شرعی طورپر دھوکہ دہی قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فوٹو سیشن ڈرامہ شریعت کے ساتھ مذاق ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن علامہ یوسف اعوان کا کہنا ہے کہ شرعی طور پر نکا ح پہلی ہی بار ایجاب و قبول میں ہو گیا ۔ دوسرے فوٹو سیشن کے نکاح کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ۔ فوٹو سیشن نکاح کے ذریعے شریعت کے ساتھ مذاق کیا گیا۔
ممتاز عالم دین علامہ زبیر احمد ظہیر کا کہنا ہے کہ خفیہ نکاح کرنا شرعی طورپر مناسب نہیں ۔ خفیہ نکاح درحقیقت کردار کو مشکوک کرتا ہے، نمائشی فوٹو سیشن سے عوام کو دھوکہ دیا گیا۔
عمران خان کے ذاتی معاملات پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا: نعیم الحق
Posted on November 7, 2016 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Shortlink:
Naeem ul Haq
لاہور (جیوڈیسک) نعیم الحق نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے ترجمان ہیں، عمران خان کے ذاتی معاملات پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہیں گے۔
ریحام خان اور نکاح خواں مفتی سعید دونوں نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ نکاح اکتیس اکتوبر دو ہزار چودہ کو ہوا تھا۔ یاد رہے کہ یہ وہی نعیم الحق ہیں جنہوں نے کپتان اور ریحام کی طلاق کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب عمران خان اور ریحام خان کے خفیہ نکاح کے بعد نکاح کے فوٹو سیشن کو علماء کرام نے شرعی طورپر دھوکہ دہی قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ فوٹو سیشن ڈرامہ شریعت کے ساتھ مذاق ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن علامہ یوسف اعوان کا کہنا ہے کہ شرعی طور پر نکا ح پہلی ہی بار ایجاب و قبول میں ہو گیا ۔ دوسرے فوٹو سیشن کے نکاح کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ۔ فوٹو سیشن نکاح کے ذریعے شریعت کے ساتھ مذاق کیا گیا۔
ممتاز عالم دین علامہ زبیر احمد ظہیر کا کہنا ہے کہ خفیہ نکاح کرنا شرعی طورپر مناسب نہیں ۔ خفیہ نکاح درحقیقت کردار کو مشکوک کرتا ہے، نمائشی فوٹو سیشن سے عوام کو دھوکہ دیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com