اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت جنرل پرویز مشرف کی نرسری میں تھے جب انھوں نے ریفرنڈم کی حمایت کی تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بات عمران خان کے اس بیان پر کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پہلے سیاست دان ہیں جو فوج کی نرسری میں نہیں پلے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان، چودھری برادران اور طاہر القادری کے کندھوں پر کون سا نیا پاکستان بنانا چاہ رہے ہیں۔
عمران خان کی سول نا فرمانی اور ہنڈی کی خواہش کو عوام مسترد کر چکے ہیں، انھیں خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پر ناز ہے تو ارباب شہزاد کی چارج شیٹ پڑھ لیں۔