پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پشاور کینٹ آمد کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ سنہری مسجد روڈ سمیت اہم شاہراہوں کی بندش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک تقریب میں شرکت کیلئے پشاورآئے ہوئے ہیں ان کی شہر میں موجودگی کے باعث شہر بھرمیں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ کینٹ ایریا میں سنہری مسجد روڈکو ایف سی چوک پر بلاک کردیا گیا۔
شاہراہوں کی بندش سے شہر بھر میں جگہ جگہ ٹریفک جام ہے۔ جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کینٹ ایریا میں سیکورٹی کے لئے 15 سو پولیس اہلکار تعینات ہیں۔