اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج سے چھبیس مئی تک خیبر پختونخوا میں بلدیاتی امیدواروں کی مہم چلانا تھی اور اس سلسلے میں آج مانسہرہ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں جلسوں سے خطاب کرنا تھا۔
تاہم الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد عمران خان نے خیبر پختونخوا میں تمام جلسے منسوخ کر دیئے ہیں۔
شریں مزاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بھی الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ہدایت کی ہے۔