اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے ان کا پچ پرلیٹنے اور وکٹیں لے کربھاگنے کا طریقہ درست نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریك انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں معاہدہ طے پایا تھا کہ جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گی دونوں جماعتوں کو منظور ہوگا۔
لیکن اب عمران خان سمیت تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر تنقید کرنے اور الزمات لگانے کے بجائے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرنا چاہے اور ملک وعوام کی بہتری کے لئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثبت رویہ اپنائیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس اور سپریم کورٹ كے دیگرججزنے کی، معاہدے كے مطابق عمران خان کوکمیشن كا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے کیونکہ عمران خان کا پچ پر لیٹنے اور وکٹیں لے کر بھاگنے کا طریقہ درست نہیں۔