فیصل آباد : عمران خان کا پلان سی ملک میں انتشار پھیلا نے کی سازش ہے، تحریک انصاف کے اس غیر ملکی ایجنڈے کی بھرپور مذمت کر تے ہیں عمران خان نیا پاکستان بنانے کے نعرے کی آڑ میں ملک میں فحاشی و عریانی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارپا کستا ن مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 55رانا شعیب ادریس نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستا ن تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان کی طرف سے اسلام آبا د میں جلسے کے دوران پلا ن سی میںمختلف ادارو میںملک کو جام کر نے کے اعلان کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمران خا ن کہتے ہیں کہ وہ صرف اپنا احتجا ج ریکا رڈ کروا رہے ہیں اور یہ ان کا آئینی حق ہے مگر ملک جام کر نے کااعلان کہا ںکا آئینی حق ہے،عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور اسیکو پروان چڑ ھا کر نیا پا کستان کی آڑ میں نا صر ف ملک میں فحاشی وعریا نی کو فروغ دے رہے ہیں۔
بلکہ ملک میں اب انتشار پھیلانے کی مذموم سازش کر رہے ہیں مگر وزیر اعظم پا کستان اور خادم اعلی پنجا ب میاں محمد شہباز شریف کی میں مسلم لیگ (ن)ملک میں جمہوریت کی آبیا ری کر رہی ہے وہ ملک میں انتشار کی ہر سازش کو نا کام بنا دیں گے اور غیر ملکی ایجنڈے کو کسی صورت کا میاب نہیں ہو نے دیںگے،انہو ں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف درج ہو نے والے جھوٹے مقدما ت فوری ختم کئے جا ئیں انہوں نے کہا کہ فیصل آبا د کی ملک بھر کے غیور عوام عمران خا ن کی کا لیں مستر د کر تے رہیں گے چا ہے اے ٹو زیڈ پلا ن بنا لیں سب نا کام ہو ں گے اور عمران خان کے حصے میں سو ائے ذلیل وخوار اوررسوئی کے کچھ ہا تھ نہیں آئے گا۔