لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) فوبیا کا شکار ہیں۔
اپنے ایک جاری بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام صوبے میگا پراجیکٹس بنانے میں آزاد ہیں ،عمران خان اپنی نا لائقی کو چھپانے کے لئے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کو حرف تنقید نہ بنائیں، درحقیقت عمران خان کو پنجاب کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل میں اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
زعیم قادری کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنا وقت پنجاب پرتنقید میں ضائع کرتے ہیں اگروہ وقت خیبر پختونخواہ پر صرف کریں تو وہاں کے عوام کی محرومیاں دور ہوسکیں گی۔