اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا سیاسی بہروپ مکمل اترگیا، وہ سابق صدر پرویز مشرف بن گئے ہیں۔ نواز شریف کی تقریر سے عمران صاحب تکلیف نہیں تو ٹی
وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب جن دو بچوں کی بات کر رہے ہیں انہی بچوں نے آپ کو نانی یاد کروا دی ہے۔ آپ کی تقریر قابل ترس تھی، صاف پتہ چل رہا تھا کہ ان کی دم پر پاؤں آگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ اُن کی نالائقی اور چوری کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگار ہوئی، خان صاحب نے تسلیم کیا کہ نالائقی اور چوری کی وجہ سے آٹا اور چینی مہنگا ہوا ان کی بے حسی عیاں تھی کہ انہیں عوام کے مسائل کی کوئی تکلیف ہے اور نہ ہی پریشانی۔
لیگی ترجمان کاکہنا تھا کہ نوا شریف کے ایک لفظ کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے کیونکہ وہ آئین کی بات ہے ووٹ کو فوج کو نوازشریف کا بیانیہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن ملک کو کمزور کررہی ہے، ملک کی معیشت کمزور ہوجائے تو دفاع بھی کمزور ہوجاتا ہے، بھارت تب خوش ہوتا ہے جب ملک کے تین دفعہ منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش ہوتی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دشمن ملک تب خوش ہوتا ہے جب پاکستان کی معیشت اور دفاع کمزور ہوتا ہے، جب کشمیر کا سودا ہوتا ہے نوازشریف شخصیات کی بات کررہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ٹائیگر فورس کی تقری میں مریم نواز کو نانی کہنے کے رد عمل پر ان کا کہنا تھا عمران صاحب وقت پر شادی کرتے توآج پڑنانا ہوتے، کاش رشتوں کے تقدس اور احترام کو سمجھتے۔