پشاور (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی یتیم ہو گئے ہیں ، روزانہ شام غریباں کرتے ہیں، ہمیں جلسوں کا چیلنج نہ دیں۔
چوبیس گھنٹوں کے نوٹس پر اتنے لوگ جمع ہوجائیں گے کہ اسلام آباد کی سڑکیں انھیں برداشت نہیں کر سکیں گی۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں نواز شریف کے استعفے یا 30 دن گھر بیٹھنے کی بات غیر منطقی ہے۔
انہوں نے یہ بات جیو نیوز سے بات چیت میں کہی۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف پارٹی کے سر براہ ہیں ۔گھر بیٹھ جائیں تو بھی حکومت تو مسلم لیگ ن کی ہی رہے گی۔ اسمبلی بھی ان کی ہی ہو گی، ادارے بھی ان کے کنٹرول میں ہوں گے۔ تو عمران خان کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کا الزام بچکانہ ہے۔