کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا عمران خان کو لاڑکانہ میں خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں بچوں کی ہلاکت کی انکوائری ضرور ہونی چاہئیے۔ سندھ حکومت ناکام نہیں ہوئی ہے۔
ایم کیو ایم کے محمد حسین کا کہنا ہے کہ جلسے کرنا عمران خان کا حق ہے۔حکومت کو عمران خان کے جلسے میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ واٹر بورڈ ملازمین پر حملوں سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی کو صرف 30 سے 35 فیصد پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ شہر میں پانی کی فراہمی کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔