اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو سیاست کے بجائے کرکٹ کی کوچنگ کا مشورہ دے دیا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے استعفیٰ دیا تو کوئی وزیراعظم بھی سال سے زیادہ منصب پر نہیں رہ سکے گا۔
بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اپنی شخصیت کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے سچ بولنے کے علاوہ ہر کام کیا الزام ثابت نہ کرنے پر انہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔
کرکٹ کی کوچنگ عمران خان کیلئے سیاست سے بہتر میدان ثابت ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مطالبات آئین اور قانون کے دائرے میں ہی تسلیم کئے جائیں گے۔
وزیراعظم کے استعفے کی کوئی گنجائش نہیں طاہر القادری کی اصلاحات پر عمل کیلئے کینیڈا کا بجٹ چاہیے۔ وفاقی وزراء نے واضح کیا کہ حکومت جمہوری استحکام کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔