عمران خان کی سیاست تشدد پر مبنی ہے: شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پیپلز پارٹی کو احتساب کی دھمکی نہ دیں۔

پیپلز پارٹی کا احتساب پچھلے 40 سالوں سے ہورہا ہے اور اس کے احتساب کی باتیں کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طالبان میں کوئی فرق نہیں کیوں کہ طالبان دھمکیاں دینے کو درست سمجھتے ہیں جب کہ عمران خان کی سیاست بھی تشدد اور بدتمیزی پر مبنی ہے۔