عمران خان اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ عرفان دولتانہ

PML N

PML N

لاہور : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیںـعوام ان کی منفی سیاست سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیںـعمران خان اقتدار کے لالچ میں ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں اور فیصل آباد میں ان کی جماعت کی طرف سے کی گئی ہنگامہ آرائی اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں تشدد کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں وہ پاکستان میں قائم جمہوری نظام کے خلاف ہر جگہ بات کرتے ہیں مگر بھارت کے کشمیر وں پرڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش ہیں۔ کشمیری بھی عمران خان کی خاموشی پر پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے خطے میں امن آئے گا اور دونوں ممالک اپنی توانائیاں اور صلاحیتیں لوگوں کی فلاح وبہبود انکی تعلیم و صحت پر خرچ کر سکیں گے۔ اس کا میٹھا پھل سب کو ملے گا۔ کشمیریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ معاملے کے حل سے دنیا کو فائدہ ہو گا۔ بھارت اپنے قائد کے وعدے کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے۔