اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے زاہد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن یہ بھی یاد رکھیں جمہوریت ہو گی تو وہ وزیر اعظم بن سکیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان کا کہنا ہے کہ اے این پی ہر گز اجازت نہیں دے گی کہ جیو نیوز پر غداری کا لیبل لگا کر پابندی لگا دی جائے۔ عمران خان وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن یہ بھی یاد رکھیں جمہوریت ہو گی تو وزیر اعظم بن سکیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے سب کا حق ہے، سارے محب وطن پاکستانی ہیں اور ان کے خیال میں کسی کو غدار کہنا بڑا جرم ہے، اے این پی کو بھی سب سے بڑا غدار کہا گیا۔ زاہد خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 6 میں واضح ہے کہ غداری کا مقدمہ کس کے خلاف چل سکتا ہے، جیو کے خلاف غداری جیسے مقدمات سے قوم کا وقار مجروح ہو رہا ہے۔
سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ حامد میر پر الزام لگانے والے انہیں واپس آنے دیں،وہی اْنہیں ان کی حقیقت بتائیں گے۔ زاہد خان نے کہا کہ عمران خان جیو کو تب غدار کہہ کر بائیکاٹ کرتے جب انہیں انتخابات سے پہلے انہیں بھرپور کوریج دی گئی۔