سیالکوٹ (جیوڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔
651 ملین روپے کی لاگت سے سیالکوٹ کنگرہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ گوادر سے گلگت تک ترقی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا کریڈیٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے، جس نے عوام سے وعدے پورے کیے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں پل بن رہے ہیں،تعلیمی درسگاہیں اور ہسپتال ہیں یہ سارا نواز شریف کی بدولت ہے، سینیٹ الیکشن کا رزلٹ بھی جلد سامنے آجائے گا اور عام انتخابات کا بھی مسلم لیگ (ن) ہی کامیاب ہو گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف واحد حکمران ہے جس نے ہمیشہ ملک اور قوم کی ترقی اور خوش حالی کی بات کی، ان کا نام ملکی ترقی اور خوش حالی کی ضمانت ہے۔