لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے ایجی ٹیشن کے ذریعے مطالبات منوانے کا دور گزر گیا، عمر ان خان کا مسئلہ نفسیاتی اور انکی ریلی نان ایشوز پر ہے، شیخ رشید جس جہاز میں بیٹھتے ہیں اسے ڈبودیتے ہیں۔
لاہور چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہر وہ ڈکٹیٹر جس نے سیاسی پارٹیاں توڑیں وہ قوم کا مجرم ہے، جس نے حامد میر پر حملے کا فائدہ اٹھا یا اسکا پتہ چلانا ہوگا، فوج اورعدلیہ کا احترام کرتے ہیں، ہمیں اپنے فوجیوں کو غیر متنازع رکھنا چاہیے، جب ڈکٹیٹر پر تنقید کی جائے تو اسکا مطلب فوج نہ لیا جائے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاستدان توسینڈ بیگ کی طرح ہیں، جتنے مرضی مکے ماریں۔ انکا کہناتھاکہ حامد میر پر حملے کا فائدہ کس کو ہوا، پتہ چلانا ہوگا، میڈیا کمیشن کی تشکیل کیلئے سمری وزیر اعظم کو بھیج دی ہے، ایجی ٹیشن کے ذریعے مطالبات منوانے کا دور گزر گیا، عمر ان خان کا مسئلہ نفسیاتی اور انکی ریلی نان ایشوز پر ہے، شیخ رشید جس جہاز میں بیٹھتے ہیں اسے ڈبودیتے ہیں۔