اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو پولیس گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حملہ آوروں کیخلاف ثبوت مختلف چینلز کی فوٹیجز میں موجود ہیں۔
عمران خان کی اشتعال انگیز تقاریر نے لوگوں کو آخری حد تک جانے پر مجبور کیا۔ تاہم پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملے کا عوامی ردعمل دیکھ کر پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو لوگوں کے گھروں میں گھسنے کی ترغیب دی تھی۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ عدالت کے احترام میں عمران خان کو خود عدالت میں پیش ہو جانا چاہیے۔ اُمید ہے حملے میں ملوث افراد خود عدالتوں میں پیش ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نہیں ان کی تعلیم و تربیت بول رہی ہے۔ ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ زبان ہمارے بھی پاس ہے اور آپ میں خامیاں سب سے زیادہ ہیں۔