لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت کے سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان اورنج لائن میٹرو پر کام دیکھ کر گھبراہٹ کا شکار ہیں۔
جنگلات کے بہانے اورنج لائن منصوبے پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔ زعیم قادری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد حواس باختہ ہو چکے ہیں۔
عوام ان کی الزام تراشی سے تنگ آ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت جنگلات کے فروغ اور تحفظ کی پالیسی پر کاربند ہے۔