مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عمران خان و طاہر القادری دماغی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں، انکے پاس ملک و قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے سے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، عورتوں اور بچوں کا ڈھال بنا کر طاہر القادری نہ جانے کون سا کینڈین فلسفے کے تحت انقلاب لانا چاہتے ہیں۔
طاہر القادری احتجاجی سیاست سے اکتا چکے ہیں جلد ہی راہ فرار اختیار کرنے والے ہیں۔ جبکہ عمران خان کے دھرنے سے ان کی اپنی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ اگر وہ جمہوری انداز میں احتجاج کرتے تو ان کی سنی جا سکتی تھی۔ لیکن ان کا رویہ انتہائی غیر جمہوری رہا ہے۔ تحریک انصاف کا گراف دن بدن گر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے، عمران خان و طاہر القادری جان چکے ہیں آنے والا دور بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہے، انہیں مزید چار سال نہیں بلکہ نو سال تک انتظار کرنا ہو گا۔