اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اپنے جلسوں میں لوگوں کو پاکستان میں آگ لگانے پر اکسا رہے ہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کو سوتے جاگتے صرف نواز شریف نظر آتے ہیں لیکن میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ عزت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے لہٰذا وہ حوصلہ فرمائیں اور خود کو خوامخواہ خوار کرنے کے بجائے صدق دل سے اپنی ناکامی پر غور کریں اور مثبت سیاست کی جانب آئیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عزت اللہ نے دی ہے اور وہ ملک کو تعمیر کرنے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن عمران خان اپنے جلسوں میں لوگوں کو پاکستان میں آگ لگانے اور عدالتوں کے خلاف اکسا رہے ہیں جو ملک کے ساتھ ساتھ خود ان کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔