اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے۔ کمشن کی رپورٹ کچھ کہہ رہی ہے لیکن عمران خان کچھ اور کہہ رہے ہیں۔
خان صاحب نے اپنی ہی عدالت لگا رکھی ہے۔ وہ اپنے طالبان بھائیوں کی طرح قانون کے فیصلے نہیں مانتے۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان صاحب کو جہاں اپنی شکست نظر آتی ہے وہاں دھاندلی کا راگ الاپنا شروع کر دیتے ہیں۔ عمران خان کے اصرار پر جو بھی حلقہ ہوا وہاں ان کی سخت سبکی ہوئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان تسلیم کرلیں کہ پاکستان عوام نے انھیں منتخب ہی نہیں کیا. چیئرمین تحریک انصاف کو چاہیے کہ وہ دھاندلی کا رونا بند کریں اور اپنی بھرپور توجہ خیبر پختونخوا پر موکوز کرکے اپنا کردار ادا کریں۔