اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) افتخار چوہدری کے فرزند ارسلان افتخار نے عمران خان کے کردار سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھا ہے۔
خط میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیتا وائٹ سے تعلقات رہے اور اس دوران بچی کی ولادت بھی ہوئی تھی۔ خط میں نظریاتی کونسل سے استفسار کیا گیا ہے کہ کیا اس کے بعد بھی عمران خان گناہ گار نہیں ہیں کیا۔
عمران خان اب بھی آئین کی شق 62اور 63پر پورا اترتے ہیں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن حافظ طاہر اشرفی نے خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ کونسل کے ایجنڈے پر آیا تو قرآن و سنت کے مطابق رائے دیں گے۔