اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کی جانب سے جیو پر انتخابی دھاندلی کے الزامات پرارکان پارلیمنٹ حیرت زدہ ہیں، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کہتی ہیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے، مشاہد اللہ پوچھتے ہیں کیا تحریک انصاف کے پارٹی الیکشنز میں بھی دھاندلی جیو اور چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کی۔
متحدہ قومی موومنٹ کے عبدالرشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کوئی شکایت ہے تو عدالت جائیں۔