عمران خان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ناکافی ہیں: جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

Javed Hashmi

ملتان (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ ان کے پاس دھاندلی کے اتنے ثبوت ہیں کہ وہ اونٹ پر لاد کر کمیشن کے سامنے جائیں گے۔

عمران خان، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین اس ملک کے نوجوانوں کے مستقبل سے نہ کھیلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس ریٹارئرڈ وجیہ الدین پوری دنیا میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔

ان کو ہٹا کر عمران خان نے غلط فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان خود کو ہر چیز سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ جسٹس ریٹارئرڈ وجیہ الدین کی ساری زندگی آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے گزری ہے جو قوم کا سرمایہ ہے۔