لاہور (جیوڈیسک) گزشتہ روز عمران خان نے مبینہ انتخابی دھاندلیوں کا ملبہ ایک بار پھر جیونیوز پر ڈال دیا، لیکن وہ اس الزام کا ذکر کرنا بھول گئے جو انہوں نے لاہور میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے ایک انٹیلی جنس ایجنسی کے بریگیڈئیر پر لگایا تھا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی دھاندلیوں کا واویلا تو بہت مچایا لیکن وہ اس الزام کا ذکر کرنا بھول گئے جو انہوں نے لاہور میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے ایک انٹیلی جنس ایجنسی کے بریگیڈئیر پر لگایا تھا
کچھ روز پہلے عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کے اینکر ندیم ملک کو دئیے گئے انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ لاہور میں دھاندلی میں ملٹری انٹیلی جنس کے ایک بریگیڈئیر ملوث تھے، اس وقت انہوں نے بریگیڈئیر کا نام نہیں بتایا، لیکن بعد میں بتانے کا وعدہ ضرور کیا۔
لیکن ناجانے کیوں عمران خان نے اب تک اپنا وعدہ وفا نہ کیا، بلکہ کہیں ذکر تک ہی نہ کیا۔ آخر وہ کونسی وجوہات ہیں جس کی بناء پر عمران خان نے لاہور کی دھاندلی میں مبینہ ملوث حساس ادارے کے افسر کا نام نہیں لیا، کیا کسی خفیہ ہاتھ نے انہیں نام لینے سے روک دیا یا پھر۔۔