لاہور (جیوڈیسک) حکومت بامعنی مذاکرات کو یقینی بنائے، انتخابی نظام میں اصلاحات کا ہونا ناگزیر ہے، عمران خان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جانا چاہیے، شاہراہ دستور پر دستور کی پامالی کی جارہی ہے
پارلیمنٹ کا گھیراؤ تشویش ناک ہے، حکومت کا پرامن رویہ قابل تحسین لیکن قانون اور اداروں کی پامالی نہیں ہونی چاہیے، ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔