عمران خان نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی، عادل سلیم خاں

Lahore

Lahore

لاہور : تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ حکومتی چہیتے پی ٹی آئی کے خلاف جتنا چاہے پراپیگنڈہ کر لیں، عوام سچ جان چکے انشاء اللہ این اے 122 سے بھی ن لیگ کی چھٹی ہونے والی ہے، عمران خان نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی، جوڈیشل کمیشن سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیٹلائیٹ ٹائون میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا منشور عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت فراہم کرتا ہے، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو عوام کی بات کرتے ہیں۔ بیرسٹر عادل سلیم کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی عام آدمی کا خواب ہے اور کارکنوں کی انتھک جدوجہد کی بدولت غیر منصفانہ نظام ختم ہو کر رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں، آنے والا وقت ہمارا ہے۔