لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد طلاق پر اتفاق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے باہمی اتفاق سے اپنی اہلیہ ریحام خان کو طلاق دے دی ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ غلط فہمی پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے باہمی اتفاق سے اپنی اہلیہ ریحام خان کو طلاق دے دی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریحام خان سے رواں برس آٹھ جنوری کو شادی کی تھی ، ریحام خان اور عمران خان کی منگی کی رسم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان نکاح بنی گالا میں مفتی سعید نے پڑھایا تھا اور ان کے درمیان ایک لاکھ روپے حق مہر کی رقم مختص کی گئی تھی ۔ کچھ مہینوں سے دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن عمران خان یا ریحام خان کی جانب سے اس کا اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔
آج تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریحام خان سیاست میں قدم جمانا چاہتی تھیں اور عمران خان خاندانی سیاست کو سخت ناپسند کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 16 مئی 1995 کو جمائما خان سے شادی کی اور 9 سال بعد عمران خان کی جمائما سے علیحدگی ہو گئی۔
آٹھ جنوری 2015 کو عمران خان نے ایک بار پھر برطانوی پاکستانی صحافی ریحام خان سے شادی کا فیصلہ کیا اور شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے لیکن یہ شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دونوں میں نو ماہ بعد علیحدگی ہوگئی۔