اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر کا کہنا ہے کہ حکومت ہر فیصلہ ملک و معیشت کے مفاد میں کررہی ہیں جبکہ عمران خان خود کو ہر شعبے کا ماہر سمجھنے کی غلط فہمی کا شکار ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ ملکی معیشت کے لیے جو بھی بہتر ہوا کیا جائے گا اور حکومت ہر فیصلہ ملکی معاشی مفاد میں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اگر تعریف نہیں کر سکتی تو خاموش رہے جبکہ عمران خان خود کو ہر شعبے کا ماہر سمجھنے کی غلط فہمی کا شکار ہیں اور وہ اپنے کان میں کہی گئی ہر بات کو بھی سچ سمجھتے ہیں۔