پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔تحریک انصاف کے ارکان کا پارلیمانی اجلاس آج وزیراعلی ہاوس پشاور میں ہو گا۔
اجلاس میں سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں ایم پی ایز کو اعتماد میں لیا جائیگا۔اجلاس میں پارٹی کے ہم خیال گروپ کی ناراضی دور کرنے کی کوشش کی جائیگی، ہم خیال گروپ کے ایم پی اے محمودجان نے بتایا کہ وہ پارٹی چیئرمین کوتمام حقائق سے آگاہ کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم خیال گروپ کو بھرتیوں سمیت مختلف حکومتی امور میں نظرانداز کیا جا رہا ہے اور ہم خیال گروپ اپنے تحفظات بیان کرے گاپارٹی کے ایک اورناراض رکن جاوید نسیم نے بتایا کہ اسے تو پارٹی سے نکالا جا چکا ہے تو وہ کیوں اجلاس میں جائیں؟ ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹ انتخابات میں اپنے ضمیر اور حلقے کے مفاد میں اپنے ووٹ کا استعمال کرینگے۔