‘عمران خان نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو این آر او لینے کیلیے گرفتار کیا’

Maryam Aurangzeb

Maryam Aurangzeb

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے این آر او کے لیے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو گرفتار کیا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو جیل میں 100 دن ہو گئے، 100 پیسے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو 100 دن گرفتار کر کے آٹا، چینی چوری کی گئی، اب گیس اور بجلی بھی چوری کی جا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہے کہ شہباز شریف کی ملک چلانے کی پوری تیاری ہے، ان کے خلاف لہرائے گئے کاغذ عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم نے شہباز شریف اور خواجہ آصف کو اینی آر او لینے کے لیے گرفتار کر رکھا ہے لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا۔