پشاور (جیوڈیسک) ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان کہتے ہیں عمران خان کی شانگلہ میں تقریر جھوٹ کا پلندہ ہے، عمران خان خیبر پختونخوا کی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں شانگلہ گئے۔
زاہد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نظام میں تمام ا ختیارات وزیر اعلیٰ کے پاس ہیں، سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ممبران اسمبلی کو فنڈ جاری کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن تو صرف سوتا رہتا ہے۔